غلام حسن میر نے کنزر میں اپنی پارٹی آفس کا افتتاح کیا

0
0

مقامی لیڈران اور کارکنان کو عوام کے ساتھ قریبی رابطے میں ٍرہنے کےلئے پارٹی دفتر کو استعمال میں لانے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے آج کنزر ٹنگمرگ میں اپنی پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر مقامی لیڈران کے علاوہ پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔غلام حسن میر نے اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہماری مقامی لیڈرشپ اور کارکنان کی کافی عرصے سے خواہش تھی کہ کنزر ٹنگمرگ میں پارٹی کا دفتر موجود ہو، تاکہ عوام کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے میں یہ دفتر معاون ثابت ہو۔ مجھے یقین ہے کہ اس آفس کی بدولت نہ صرف ہم ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ سکیں گے بلکہ عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید ا ±ستوار کرنے میں بھی یہ آفس کارآمد ثابت ہوگا۔ ساتھ ہی لوگوں تک اپنی پارٹی کا پیغام پہنچانے اور عوام کو پارٹی کے ایجنڈے اور پالیسیوں سے مکمل طور آگہی فراہم کرنے میں بھی اس آفس کا بھر پور استعمال کیا جاسکتا ہے۔“
انہوں نے مزید کہا، "مقامی آبادی کو اپنی پارٹی سے بہت زیادہ توقعات ہیں، تاہم گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے اقتدار سے باہر ہونے کی وجہ سے، ہم اس وقت لوگوں کے لئے زیادہ کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ تاہم، جیسے ہی اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا تو ہو عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کےلئے فوری طور پر متحرک ہوجائے گی۔“اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، ا ±ن میں ڈی ڈی سی ٹنگمرگ ایڈوکیٹ تجمل اشفاق میر، ڈی ڈی سی کنزر شیخ نذیر احمد، پارٹی کے صوبائی سکریٹری بیگ آفتاب، بلاک صدر کنزر عبدالکریم ڈار، بلاک صدر ٹنگمرگ عبدالرحمان لون (کاکا جی)، نذیر احمد ، زونل صدر عبدالمجید کھانڈے، بلاک صدر وانی گام نذیر احمد اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا