سلطان اختر
سولاپور //نیشنل اردو پرائمری اسکول نئی زندگی سولاپور کے ہردلعزیز صدرمدرس جناب انیس جعفر صاحب شیخ اپنی طویل تدریسی خدمات کے بعد 31 جولائی کو وظیفہ بحسن خدمات پر سبکدوش ہوئے ہیں۔ آپ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام گیاتھا ۔ ادارے کے صدر ایڈووکیٹ یو۔ڈی جاگیر دار نے صدارت کی۔وائس چیئرمن آصف شیخ، واگھموڑے( کمٹھے کیندر پرمکھ)و دیگر معزز مہمانان کی موجودگی میں گل پوشی کی گئی۔ اس موقع پر نیشنل اردو ہائی اسکول کے صدرمدرس یوسف شیخ، ڈونگری میڈم،عبدالطیف جنواڑکر، انور چیتاپورے، رفیق شیخ، ذاکر جنواڑکر،عبدالستار شیڈم،شریک تھے۔نظامت ثناء شیخ نے کی۔رسم شکریہ عرفان شیخ نے ادا کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے جملہ اسٹاف نے خوب محنت کی۔آصف شیخ نے کہا کہ موصوف مقبول، خوش مزاج ملنسار، منکسرالمزاج شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ نے اسکول کے طلبا کی تعلیمی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے ۔شبانہ منڈےواڑی، اشفاق شیخ،و دیگر مہمانان نے موصوف کی گراں قدر علمی و تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا۔و مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر مدرس انیس شیخ شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ موصوف گذشتہ 30 برسوں سے بطور معلم اور بقیہ 5 سال بطور صدرمدرس خدمات انجام دی۔ اس موقع پر اہلیہ انیس شیخ، دانش شیخ و دیگر احباب و اساتذہ شریک تھے۔