کہاکانگریس کو جموں و کشمیر کے لوگوں کا درد محسوس ہوتا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ کانگریس نے ملک کے سامنے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے کردار کو کیسے ادا کرنا ہے۔واضح رہے بھلا نے باہو حلقہ میں باغ بہو کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بھلا نے کہاکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج جموں و کشمیر کی صورتحال ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی، غربت، غذائی قلت، جرائم اور جمہوری اقدار، آئین اور آئینی اداروں کے سامنے درپیش چیلنجز کا سامنا کر رہیہیںاور اس سے صرف کانگریس ہی نمٹ سکتی ہے، اس کے لیے ہر ایک کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔بھلا نے کہا کہ کانگریس مہنگائی، بے روزگاری، پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر بی جے پی حکومت سے لگاتار سوال کر رہی ہے اور ان مسائل پر احتجاج بھی کر رہی ہے۔بھلا نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ وہ نوجوانوں اور بے روزگاروں کو دھوکہ دے رہی ہے، اور ناانصافی کر رہی ہے۔