مقررین نے کام کی جگہ پرجنسی ہراسانی کے مسائل کی روک تھام، ممانعت اور ازالے سے متعلق تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ طلبہ میں بیداری پھیلانے کے لیے، انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی برائے جنسی ہراسانی کی طرف سے آج یہاں جی سی ڈبلیو ادھمپور کے احاطے میں انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کے تحت کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی کی روک تھام کے موضوع پر ایک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرانچارج پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ویمن، اودھم پور پروفیسر کیول کمار مہمان خصوصی تھے۔وہیںمہمان خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے منتظمین کی جانب سے اس طرح کے آگاہی پروگراموں کے انعقاد کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی کیونکہ اس سے طلباء کو تعلیمی اداروں میں اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں علم میں اضافہ کرنے اور انہیں صحیح سمت میں استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر ریسورس پرسن محترمہ عذرا پروین تھیں۔شروع میں ہی عذرا پروین نے ہراسمنٹ کی مختلف تعریفیں تفصیل سے بتائیں۔ انہوں نے طلباء کو کام کی جگہوں، گھروں اور کسی بھی دوسری جگہوں پر جنسی ہراسانی کے مسائل کی روک تھام، ممانعت اور ازالے سے متعلق مختلف ایکٹ اور دفعات سے بھی واقف کروایا۔