کانگریس نے قرض معافی کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دیا: شیوراج

0
0

ستنا، // مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج الزام لگایا کہ کانگریس نے کسانوں سے قرض معافی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس نے قرض معاف نہ کرکے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا۔
انتخابی مہم کے لیے ضلع کے امرپاٹن پہنچے مسٹر چوہان نے کانگریس کو دھوکہ دینے والی پارٹی قرار دیا۔ پارٹی امیدوار رام کھیلوان پٹیل کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ قرض معافی کا وعدہ کرکے کانگریس نے کسانوں کے قرض معاف نہیں کیے، وہ دھوکہ دیتی ہے اور اب تو اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو بھی کہہ رہے ہیں کہ کانگریس ایک دھوکے باز ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت اس وقت لاڈلی بہنوں کو 1250 روپے دے رہی ہے۔ اسے بتدریج بڑھا کر 3000 روپے کیا جائے گا۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ کانگریس کی حکومت آنے پر تمام اچھی اسکیموں کو پیسے کا رونا روکر بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امرپاٹن اسمبلی میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ یہاں سی ایم رائز اسکول بنایا جا رہا ہے۔ کسانوں کو سمان ندھی مل رہی ہے، لیکن اگر کانگریس آئی تو سب کچھ رک جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا