ابھیشیک بنرجی کے خلاف نوشاد صدیقی کے انتخاب لڑنے کی قیاس آرائیاں تیز

0
0

کلکتہ // ریاستی سیاست میں ایک نیا موڑ۔ کیا نوشاد صدیقی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ڈائمنڈ ہاربر سے امیدوار ہوں گے؟ ابھیشیک بنرجی کی سیاست میں نئی ​​حکمت عملی؟ ریاستی اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی حالیہ تقریرمیں بھی اس جانب اشارہ دیا گیا ہے۔کانگریس لیڈر ادھیررنجن چودھری کی تقریر میں بھی حکمت عملی کا اشارہ دیاگیا تھا۔
اگلے سال لوک سبھا انتخابات کیلئے دیوالی اور کرسمس کا تہوار ختم ہوتے ہی ریاست کے 42 حلقوں تیاریاں شروع ہو جائیں گی۔ حکمراں ہوں یا اپوزیشن، لوک سبھا حلقوں میں سے ایک جس پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے وہ ہے ڈائمنڈ ہاربر۔ ترنمول میں کانگریس کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اس حلقے سے دو بار کے ایم پی ہیں وہ بہت بڑے فرق سے جیت حاصلی کی ہے۔ غالباً وہ اس بار بھی امیدوار ہوں گے۔
اتوار کو آئی یس ایف کے ایم ایل اے نوشاد صدیقی نے واضح کیا کہ اگر پارٹی اسے منظور کرتی ہے تو وہ ڈائمنڈ ہاربر سے امیدوار کے طور پر مقابلہ کریں گے۔ نوشاد نے موجودہ رکن اسمبلی کو سابق رکن اسمبلی بنانے کا چیلنج دیاہے۔ اس سےقبل شوبھندو ادھیکاری کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا،کہ میں ڈائمنڈ ہاربر میںایک اور آدمی کو شکست دوں گا۔ بی جے پی جیتے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا