ٹھاکرشمشیر سنگھ زونل نائب صدر پیر پنجال زون کے بیٹے وشویندر سنگھ انتقال کر گئے

0
0

فاروق عبداللہ اور، عمرعبداللہ اور پارٹی کیڈر نے تعزیت کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے وشویندر سنگھ ولد ٹھاکرشمشیر سنگھ زونل نائب صدر پیر پنجال زون کے انتقال پرسوگوار خاندان سے تعزیت کی۔اپنے پیغامات میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے آنجہانی کی روح کی تسکین کی تسکین کے لیے دعا کی اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔وہیں اپنے تعزیتی پیغام میں جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، اجے کمار سدھوترہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹریز، رتن لال گپتا صوبائی صدر جموں صوبہ، جاوید احمد رانا زونل صدر پیر پنجال زون، چوہدری عبدالمجید اور دیگر نے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈروں نے بھی سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وہیں آنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے شیخ بشیر احمد صوبائی سیکریٹری جموں، خالد نجیب سہروردی نائب صدر جموں صوبہ، بشیر احمد وانی، ایس نرمن سنگھ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری، بابو رام پال سابق وزیر اور سینٹرل زون کے صدر، عبدالغنی ملک ،زون صدر ادھم پور ریاسی، سجاد احمد کچلو زون صدر چناب ویلی، اعجاز جان پی پی وائی این سی جموں، چوہدری رحیم داد سابق ایم ایل سی، ڈاکٹر ممتاز بخاری نائب صدر صوبہ جموں، چوہدری نسیم لیاقت چیئرمین ڈی ڈی سی راجوری،رمیشور سنگھ ڈی ڈی سی ڈھانگری، انیتا ٹھاکر ڈی ڈی سی کالاکوٹ، شمیم اختر ڈی ڈی سی ،وجے لوچن چیئرمین ایس سی سیل، عبدالغنی تیلی چیئرمین او بی سی سیل، ستونت کور ڈوگرہ صوبائی صدرخواتین اکائی، پردیپ بالی صوبائی سیکرٹری، ذیشان رانا و دیگران نے سوگوان خاندان کے ہمدردی کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا