کانگریس لیڈر فاروق خان ایس ایس پی راجوری سے ہوئے ملاقی ،کئی مسائل پر ہوا تبادلہ خیال

0
38

محمد عامر
منجاکوٹکانگریس لیڈر فاروق خان نے پولیس تھانہ منجاکوٹ میں ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس سے ملاقات کر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔فاروق خان نے نے کہا کہ منجاکوٹ شہر میں فٹ پاتھ نہ ہونے سے دن بدن سڑک حادثوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔جس سے کبھی کبھار جانی نقصان بھی ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ نہ ہونے کے کارن لوگ سڑکوں میں چلنے پر مجبور ہو جاتے ہیںاور حادثات رونما ہوتے ہیں۔وہیں فاروق خان نے سڑک کنارے سٹریٹ لائٹیں لگانے کی بھی مانگ کی۔فاروق خان نے کہا کہ لائٹوں کے لگانے سے بازار میں چوری کی وارداتیں بھی ختم ہو سکتی ہیںانہوں نے کہا کہ ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں بنیادی سہولیات کی کمی سے لوگوں کو میٹنگ کے دوران خود انتظامات کرنے پڑتے ہیںجس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس موقع پر تمام مسائل سننے کے بعد ایس ایس پی راجوری نے فاروق خان کو یقین دلایا کہ وہ تمام جائز مطالبات متعلقہ انتظامیہ تک پہنچا کر حل کروانے کی کوشش کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا