تمرا منڈی میں گاڑیوں کے درمیان ٹکر ،ایک شخص شدید زخمی

0
26

ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی سے آٹھ کلو میٹر دوری پر واقع تمرا میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا – پولیس ذرائع کے مطابق منڈی کے علاقہ تمرا میں سوموار کو ایک ٹاٹا موبائیل زیر نمبر 65 12 jk12اور ایک کینٹر بس زیر نمبر 1485 jk12 کے درمیان ٹکر ہو گئی جس میں ٹاٹا موبائیل کا ڈرائیور محمد سیف ولد محمد ابراہیم ساکنہ کنکوٹ کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے علاج و معالجہ کے لیے سب ضلع اسپتال منڈی لایا گیا بعد ازاں اسے مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے پولیس زرائع نے بتایا کہ ٹاٹا موبائیل جو کہ پونچھ سے منڈی کی طرف روانہ تھی اور تمرا کے مقام پر کینٹر بس سے ٹکرا گئی ایس ایچ او منڈی سوم ناتھ نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے پولیس تھانہ منڈی میں ایک کیس بھی درج کر لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا