عثمانِ غنی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے منڈی کے ایک معذور کو دیا گیا امدادی سامان

0
50

سید نیاز شاہ
پونچھ//عثمانِ غنی ویلفیئر ٹرسٹ چنڈک کی جانب سے غرباءو مساکین کی امداد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ٹرسٹ کے چیئرمین نے لازوال کو بتایا کہ اتوار کو ہم منڈی کے بیلا بالا علاقے کے ایک شخص کے گھر جا کر اسکا احوال معلوم کیا تو پتہ چلا کہ یہ شخص ایک بیماری میں مبتلا ہے اسکا کوئی پرسانِ حال نہیں تھا ۔واضح رہے یہ شخص بیماری کے کارن اپنے گھر سے باہر بھی نہیں آسکتا جسکی وجہ سے یہ ایک گپ اندھیری کوٹھری میں قریب چھ ماہ سے زندگی گزار رہا ہے۔اس ضمن میںہم نے اس شخص کو دو ماہ کا راشن مہیا کروایا تاکہ اسی کھانے پینے کے سامان کی تلاش نہ کرنی پڑے ۔ٹرسٹ ممبران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس شخص کی مدد کیلئے آگے آئیں تاکہ ہم اس کا علاج کروا سکیں اور یہ شخص ٹھیک ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا