کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے ریاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا حکومتوں کا بننا اور گرنا عوام کے مفاد میں ہوناچاہیے:عبدالغنی کوہلی

0
76

اے پی آئی
سر ینگرپارٹی ہا ئی کمانڈ کے فیصلے کو صحیح قرار دتے ہو ئے پشو پا لن کے سا بق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ پچھڑے ہو ئے لوگوں کو ان کا حق دلا نے کیلئے پا رٹی کو اقدا مات اٹھا نے کی اشد ضرورت ہے تا کہ جموں صو بے میں اقلیتوں کو جن خد شات کا سامنا ہے وہ دور ہو سکے ۔کانگر یس نیشنل کا نفر نس کو موقع پرستوں کو جما عتیں قرار دیتے ہو ئے کہا کہ حالا ت کی ابتری کا کسی ایک پارٹی پر الزام لگا نا ٹھیک نہیں اور سا بقہ کانگریس ا وری نیشنل کانفرنس حکو مت اپنے دور کا خیال کرےں کہ انہوں نے کیا کیا ۔اے پی آ ئی کے سا تھ گفتگو کر تے ہو ئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سا بق وزر عبد الغنی کوہلی نے کہا کہ ریاست میں مخلوط حکو مت سے علیحدہ ہو نے کاجہاں تک تعلق ہے یہ پارٹی ہا ئی کما نڈ کافیصلہ تھااو رپارٹی میں ایک ادنا ورکر کی حیثیت سے فیصلہ سبھوں کے لئے قا بل قبول ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ بی جے پی میں اصولوں کی سیا ست ہوا کرتی ہے اور کار کر دگی کی بنیاد پر افراد کو سا منے لا یا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی کوچا ہئے کہ وہ بچھڑے ہوئے طبقوں خاص کرپو نچھ راجوری کے دور درازعلاقوں میں رہنے والے لوگوں کے خد شات کو دور کرنے کیلئے اقدا مات اٹھائے تا کہ پارٹی کو مذید مضبوط و مستحکم بنا یا جاسکے ۔سا بق وزیر نے کہا کہ ریاست کے حا لات میں بہتری لا نے کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے تا کہ ریاست کے لوگ جس مشکل دور سے گزر رہے ہیں انہیں راحت مل سکے انہوں نے مذید کہا کہ بی جے پی پی ڈی پی کے درمیان اختلاف کو ئی حرف آخر نہیں جمہوری مزاج میںاختلافات کی گنجا ئش ہوا کرتی ہے ۔کانگریس بی جے پی کے الزامات کو بے معنیٰ بے وزن قرار دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سا بق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ 2010کے ابتر حا لات کا خیال کرے اور پھرفیصلہ کرے کہ انہیں دوسروں پر الزام لگا نا چا ہئے یا نہیں ۔کانگریس کوموقع پرستوں کی پارٹی قرار دے کر انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کی غلطیوں نے ریاست کے لوگوں کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا