کانسی مقابلے میں ہارے ساجن

0
0

نئی دہلی؍؍ ہندوستان کے ساجن بھنوال ہنگری کے بڈاپیسٹ میں جاری انڈر -23 ورلڈ کشتی چمپئن شپ میں گریکو رومن کے 77 کلوگرام کلاس میں ہفتہ کو کانسی مقابلے میں ہار گئے جبکہ روی کو 97 کلوگرام کے ریپینچیز میں اترنے کا موقع مل گیا ہے ۔ 77 کلوگرام کلاس میں عالمی جونیئر چمپئن شپ میں تین تمغے حاصل کر چکے ساجن نے کوالیفکیشن میں امریکہ کے جیسی الیگزینڈر پورٹر کو 6-0 سے ، پری کوارٹر فائنل میں آذربائیجان کے تنجي وزیر زادے کو 3-1 سے اور کوارٹر فائنل میں سویڈن کے پیر ائلبن اولوفسن کو 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں انہیں جاپان کے کودي سکرابا سے نزدیکی جدوجہد میں 4-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ساجن کو دوبارہ کانسی مقابلے میں ترکی کے سیرکان اکوین نے یک طرفہ انداز میں 10-1 سے ہرا دیا۔ 55 کلوگرام میں ارجن ھلاکورکي کو کوارٹر فائنل میں روس کے ایمن سیفرشایئو سے زبردست جدوجہد میں 12-14 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیفرشایئو فائنل میں پہنچ گئے جس سے ارجن کو ریپینچیز میں اترنے کا موقع ملا لیکن وہ آرمینیا کے نورایر ھکھویان سے 2-10 سے ہار گئے ۔ 63 کلو گرام میں رنجیت کو پری کوارٹر فائنل میں ہی آرمینیا کے سلاک گلستیان سے 0-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گلستیان کے کوارٹر فائنل میں ہار جانے سے رنجیت کاچیلنج بھی ختم ہو گیا۔ 87 کلوگرام میں سنیل کمار پری کوارٹر فائنل میں وہ یوکرائن کے سیمین نووکوو سے 0-8 سے ہار گئے ۔ نووکوو فائنل میں پہنچ گئے لیکن سنیل ریپینچیز میں کروشیا کے آئیون ھکلیک سے 3-6 سے ہار گئے ۔ 130 کلوگرام میں دیپک پنیا کو کوالیفکیشن میں امریکہ کے ڈیوڈ اورنڈورف سے 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی پہلوان کے پری کوارٹر فائنل میں ہارنے کے ساتھ ہی دیپک باہر ہو گئے ۔ 60 کلوگرام میں سچن رانا کو کوالیفکیشن میں چین کے لگاو کاو سے 2-5 سے ، 67 کلو میں رویندر کو ترکی کے ھاسي کراکس سے پری کوارٹر فائنل میں 1-2 سے ، 72 کلوگرام میں راہل کو کوالیفکیشن میں روس کے میگومید یاربلوو سے کوالیفکیشن میں 0-8 سے ، 82 کلوگرام میں نیرج کو کوالیفکیشن میں سربیا کے برانکو کووسیوچ سے 1-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 97 کلوگرام میں روی کو جارجیا کے جیورجي میلیا سے پری کوارٹر فائنل میں 0-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن میلیا کے فائنل میں پہنچنے سے روی کو ریپینچیز میں اترنے کا موقع مل گیا ہے ۔ روی کا اگلا مقابلہ قازقستان کے اجور جوجوبیکوو سے ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا