ڈی سی گاندربل نے محکمہ مال اور پولیس کی کوآرڈینیشن میٹنگ کی صدارت کی

0
0

غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی کان کنی، تجاوزات، اور منشیات کے خاتمے پر دیا گیا زور
مختار احمد
گاندربل؍؍ ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں محکمہ اور پولیس محکموں کے ساتھ ایک اہم رابطہ میٹنگ کی صدارت کی۔جس میں غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی کان کنی، غیر قانونی تجاوزات، اور منشیات کے خاتمے پر غور خوز ہوا۔ضلع کے اندر غیر قانونی کان کنی اور تعمیراتی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ٹھوس کوشش میں، تحصیلداروں کو فیلڈ انسپیکشن کو تیز کرنے، فیلڈ آپریٹیو کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھنے، اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی عمل آوری کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے سخت ہدایات دی گئیں۔
منشیات کے استعمال کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے، ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے متعلقہ محکموں کے ساتھ باضابطہ بیداری کے پروگراموں اور باہمی تعاون کے اقدامات کی میزبانی کے لیے محکمہ پولیس کے عزم کو دہرایا۔ نیز منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے تاکہ منشیات کے استعمال کی کو روکا جا سکے۔وہیںایس ایس پی گاندربل نے ضلع میں غیر قانونی کان کنی اور تعمیراتی منصوبوں کے خلاف جاری جنگ میں محکمہ پولیس کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کو جاری رکھے کی یقین دہانی کی۔
اپسی تال میل پر زور دیتے ہوئے، ڈی سی نے تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران ضروری پولیس مدد طلب کی جائے تاکہ ضوابط کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ میں ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا ، اے ڈی سی گلزار احمد اے ایس پی، اے سی آر، ایس ڈی ایم کنگن، تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا