پلوامہ میں حضرت رحمان صاحب قلندرؒ کا سالانہ عرس 14 فروری کو منایا جارہا ہے

0
0

احسن ویلفیئر ٹرسٹ پنگلگام کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ حضرت رحمان صاحب قلندرؒ کا سالانہ عرس 14 فروری کو پنگلگام سنگوناربل پلوامہ میں عقیدت و احترام کے منایا جارہا ہے عوامی حلقوں نے کاکاپورہ اور نیوہ انتظامیہ سے سے اپیل کی ہے کہ عرس مبارک کے پیش نظر اس دن زائرین کیلئے پینے کا پانی، صحت صفائی اور ٹرانسپورٹ کا معقول اور مناسب انتظامات دستیاب رکھیں۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے پنگلگام سنگوناربل علاقے میں حضرت رحمان صاحب قلندرؒ کا سالانہ عرس 14 فروری کو نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس حوالے سے احسن ویلفیئر ٹرسٹ پنگلگام کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ عرس مبارک کے روز حضرت رحمان صاحب قلندرؒکے آستان عالیہ پر ایک تقریب منعقد ہورہی ہیں جس میں کئی مذہبی شخصیات، دانشور اور شعراء کی آمد متوقع ہے۔ ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی طرف سے ایک نعتیہ محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام رکھا گیا ہے۔ادھر مقامی لوگوں نے نیوہ اور کاکاپورہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عرس مبارک کے پیش نظر عقیدت مندوں کیلئے مکمل اور معقول انتظامات دستیاب رکھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا