ایس ایس پی گاندربل کی صدارت میں گاندربل پولیس کی جانب سے ورکشاپ کا اہتمام
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے یو اے پی اے اور این ڈی پی ایس کیسیز کے تحقیقات پر چار روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا ورک شاپ کا افتاح ایس ایس پی گاندربل نے کیا۔اطلاعات کے مطابق UAPA اور این ڈی پی ایس کیسوں کی تفتیش میں تیزی لانے کے لیے جدید ترین تکنیکوں اور معیاری طریقوں کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے گاندربل پولیس کی طرف سے کانفرنس ہال ڈی پی او گاندربل میں تفتیشی افسران کے لیے چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کی صدارت ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتانے کی جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر غلام حسن کے علاوہ ضلع کے سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ورکشاپ کے دوران، چیئرنگ آفیسر نے ورکشاپ میں موجود افسران سے کہا کہ وہ الیکٹرانک شواہد/ ضبطی و اٹیچمنٹ اور جائیداد کی ضبطی کے ذریعے یو اے پی اے اور این ڈی پی ایس کے معاملات کو ترجیہات کی بنیاد پر تیز کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور معیاری طریقوں کو اپنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزٹیڈ آفیسرز اپنے طور پر آئی اوز کی نگرانی کریں گے۔ ورکشاپ کا اختتام 15فروری کو ہوگا۔