ڈی سی نے رام بن ضلع میں 62 آنگن واڑی ورکرس کو تقرری کے آرڈرسونپے

0
0

لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ڈی سی آفس رام بن میں منعقدہ ایک اہم موقع پر، ایک شفاف انتخابی عمل کے بعد 62 نئے بھرتی ہونے والی آنگن واڑی کارکنوں کو تقرری کے آرڈر تقسیم کیے گئے۔اس تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے کی۔وہیںتقریب کا آغاز حاضرین کے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ایک آن لائن سیشن میں شامل ہونے کے ساتھ ہوا، جہاں ایل جی منوج سنہا نے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس کے بعد تقرری کے خطوط کی تقسیم عمل میں آئی۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں آئی سی ڈی ایس ٹیم کی طرف سے کئے گئے نمایاں کام کو سراہا۔ انہوں نے شفاف بھرتی کے عمل کی ستائش کی اور ڈی پی او رامبن اور ان کی ٹیم کو جموں و کشمیر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔دریں اثناء 62 سنگنیوں (آنگن واڑی کارکنوں) کو تقرری کے آرڈرکی تقسیم ضلع رام بن میں آئی سی ڈی ایس خدمات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا