ڈی سی رام بن نے گورنمنٹ ہائی اسکول چندر کوٹ میں خصوصی ضروریات والے بچوں میں امدادی سامان تقسیم کیا

0
0

اس طرح کے کیمپ تمام بلاکس اور زونز میں کثرت سے منعقد ہونے چاہئے:ڈی سی رام بن مسرت اسلام
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے آج گورنمنٹ ہائی اسکول چندرکوٹ میں آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ALIMCO) کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ آف سماگرا شکشا، جموں و کشمیر کے زیر اہتمام خصوصی ضرورتوں والے بچوں (CWSN) میں مناسب امدادی سامان اور آلات تقسیم کئے۔ اس کیمپ میں مستحقین نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی جہاں امدادی سامان اور آلات تقسیم کیے گئے۔اس موقع پرآرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (ALIMCO) کی ڈاکٹر کسم دیوی اور گلشن کمار نے آلات کے استعمال کے حوالے سے مظاہرے کئے۔وہیںضرورت مند بچوں میں ایڈز اور آلات تقسیم کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سکول ایجوکیشن اور ALIMCO کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے کیمپ طلباء کو ان کی روزمرہ کی زندگی سے نمٹنے میں بہت مدد دیتے ہیں اور انہیں زندگی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے بہت آگے جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے کیمپ تمام بلاکس اور زونز میں کثرت سے منعقد ہونے چاہئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا