ڈی سی رامبن نے "روڈ سیفٹی ویک 2023” کا آغاز کیا

0
0

لازوال ڈیسک
رامبن؍؍ڈپٹی کمشنر رامبن، مسرت اسلام نے آج ضلع میں "روڈ سیفٹی ویک 2023” اور ‘سوچھتا پکھوادہ’ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا تاکہ نوجوانوں، ڈرائیوروں اور مقامی آبادی کو سڑک کی حفاظت کے اصولوں اور قواعد و ضوابط حفظان صحت اور صفائی اور ذاتی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ہربنس لال شرما، اے آر ٹی او سمریندر سنگھ، ٹرانسپورٹ یونین کے اراکین، ڈرائیور، کنڈکٹر، مقامی عوام اور عملہ کے اراکین بھی موجود تھے۔سیری میں آگاہی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے روڈ سیفٹی کے مختلف پہلوؤں اور ایک فرد کی جان بچانے میں سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈی سی نے ٹریفک کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ضوابط کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں عوام کی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی۔اے آر ٹی او رامبن نے بتایا کہ روڈ سیفٹی کے جاری ہفتہ کے دوران، ایم وی ڈی رامبن مختلف معلوماتی سرگرمیاں منعقد کرے گا جس میں ہیلتھ چیک اپ کیمپ، ریلیاں، اور بیداری پروگرام شامل ہیں، اس کے علاوہ ضلع بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’روڈ سیفٹی ویک 2023‘ کے ایک حصے کے طور پر سوچھتا پکھواڑا مہم بھی چلائی جائے گی، جس کے تحت محکمہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر صفائی مہم چلائے گا، اس کے علاوہ کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا