ایس ڈی پی او شہزادہ کبیر متو کو کیا الوادع

0
0

الوداعی تقریب میں بھلیسہ پولیس ایس ایچ او سمیت کئی لوگوں نے شرکت کی
منظور سمسھال
وہ پلٹتے نہیں گزرے ہوئے لمحے پھر بھی
بیتی ہوئی یادوں کے نشاں رہ جاتے ہیں
گندو ؍؍ بھلیسہ ایس ڈی پی او شہزادہ کبیر متو کے تبادلے پر بھلیسہ عوام نے شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بھلیسہ سماجی کارکن ،میڈیا حضرات و دیگر عملہ موجود تھے۔پروگرام کے دوران ہر ایک سماجی کارکن نے شہزادہ کبیر کو سراہا کہ بھلیسہ میں جب سے شہزادہ کبیر آئے اور غریب امیر سب کو ایک نظر سے دیکھا بھلیسہ میں آنے والے کئی افسران کے لیے مسائل قائم کی ہے کیوں کہ شہزادہ کبیر میں سب بڑی خاصیت یہ تھی کہ ہر ایک کے ساتھ پیار ، محبت سے پیش آیا ان کی اس قابلیت پر آج تیسرا دن ہے کہ ہر ایک گزٹیڈ افسران ،سماجی کارکن ،میڈیا حضرات دیگر ہر ایک علاقے سے لوگ ملاقات کر کے مبارکباد پیش کر رہے ہیں یہاں سے لگتا ہے اگر کوئی اچھا کام کریں اس کو عوام کبھی بھول نہیں سکتی ہے ۔الوداع موقع پر شہزادہ کبیرنے کہا کہ ہماری کوشش ہے ہمیشہ محکمہ کے مفادات کا تحفظ اور محکمانہ مسائل کے حل میں اپنی صلاحیتوں اور عزم کو ثابت کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر نوکری کا حصہ ہے اور کہا کہ پوسٹنگ اچھی ہو یا بری دونوں صورتوں میں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے شہزادہ کبیر نے کہا کہ میں نے سنا تھا بھلیسہ کو بلے لوگوں کے نام سے پہچانا جاتا ہے جب سے میں بھلیسہ میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں مجھے وہ سب چیزیں سامنے دیکھنے کو ملی کبھی کبھار ڈوڈہ ، بھدرواہ میں اگر کوئی بھی حالات خراب دیکھنے کو ملی لیکن بھلیسہ میں ہمیشہ لوگوں کا آپسی بھائی چارہ امن اور سکون سے نظر آیا وہاں یہ ثابت ہوا کہ بھلیسہ کا نام ہی بلے لوگوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے شہزادہ کبیر نے الوداع موقع پر محکمہ پولیس کے تمام ملازمین دیگر محکمہ اور خاص کر کے بھلیسہ عوام کلوتران ، گندو ، جکیاس ، چلی کہ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہر ایک مجبوری میں وہ چاہیے نشہ خوری کو ختم کرنے میں یا دیگر غلط اثرات میں شامل ہونے والے لوگوں کو روکنے میں تعاون کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا