ڈی جی پی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ کرنے والے شر پسند عناصر سے ہوشیار رہیں: جموں وکشمیر پولیس

0
99

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں سے ان شر پسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے جو بغیر اجازت کیسوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ افراد کے پاس جموں وکشمیر کے ڈی جی پی یا پولیس کے دیگر اعلیٰ افسروں کی تصاویر ہیں جو انہوں نے سماجی اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کے دوران کھینچی ہوتی ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ایسے افراد جو اتفاق سے ان تقریبات میں موجود ہوتے ہیں ان تصویروں کو ڈی جی پی یا دوسرے اعلیٰ افسروں کی اجازت کے بغیر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹوں پر اپ لوڈ کرتے ہیں’۔ترجمان نے کہا کہ اجازت کے بغیر کسی سماجی یا ثقافتی تقریب میں لی گئی کسی شخص کی تصویر عوامی ڈومین میں پوسٹ کرنا اچھے آداب میں شمار نہیں کیا جاتا ہے’۔انہوں نے مزید کہا: ‘اگر تصویر کو کسی دوسرے کو ڈرانے کے لئے یا اس کو اتھارٹی کے ساتھ تعلق کے طور ظاہر کرکے حکومتی فوائد کا وعدہ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو یہ سراسر مجرمانہ حرکت اور قابل سزا جرم ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا