سجاد لون کی مظفر بیگ کے ساتھ ملاقات

0
176

لوک سبھا الیکشن کے لئے حمایت طلب
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے حمایت طلب کرنے کے لئے سابق وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کے ساتھ ملاقات کی۔بتادیں کہ سجاد لون شمالی کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کے لئے پیپلز کانفرنس کے امید وار ہیں اور ان کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ہے۔
سابق رکن پالیمان فیاض میر بھی اس سیٹ پر پی ڈی پی کی طرف سے قمست آزمائی کر رہے ہیں۔سجاد لون نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘مظفر بیگ صاحب اور سفینہ بیگ صاحبہ کے ساتھ ملاقات باعث مسرت تھا’۔انہوں نے کہا: ‘ظاہر سی بات ہے کہ ان کے ساتھ گفتگو کا محور الیکشن ہی تھا، میں نے زور دیا کہ ان کی حمایت حاصل کرنا میرا حق ہے’۔
لون نے اپنے ‘ایکس’ اکاوئنٹ پر ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں بااثر شیعہ لیڈر اور پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری بھی نظر آتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ساجد لون ہندوارہ اسمبلی حلقے سے منتخب ہونے والے سابق رکن اسمبلی ہیں اور وہ پی ڈی پی کے دور اقتدار میں وزیر بھی رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا