بانڈی پورہ کے آرگام جنگلی علاقے میں انکاونٹر دو فوجی زخمی ، ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل

0
180

یواین آئی

سری نگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آرگام جنگلی علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کرکے کہا: ‘بانڈی پورہ کے آر گام کے رانجی جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا ہے’۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح بانڈی پورہ کے رنجی جنگل علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی ہے تاہم علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو مزید مستحکم کرنے کے بعد فورسز کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کوتلاش کرنے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈنے کے لئے اضافی اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے 21اپریل کو بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ آر گام جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن لانچ کیا۔ان کے مطابق بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دو بدو گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا