ڈگری کالج پونچھ میں محمود الحسن محمود کی یاد میں ادبی نشست کا اہتمام

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ //ڈگری کالج پونچھ کے شعبہ اردو اورکرشن چندر کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے شعبہ جغرافیہ کے کانفرنس میں ایک ادبی تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا اس مجلس کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر مصرف حسین شاہ نے کی جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر بشارت انقلابی اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شامل ہوئے اس نشست کے آغاز میں شعبہ اردو کے ہیڈ پروفیسر محمد اعظم نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا جبکہ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے پروفیسر امجد بابر نے اس موقع پر محمود صاحب کے فرزند نسبتی سید نازک حسین شاہ کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی دعوت دی بعد از آں محتشم احتشام ،نذیر بھٹی، موہن سنگھ مستانہ، گلشرن سنگھ گلشن، حافظ ریاض اور صدیق احمد صدیقی نے نثر اور نظم کے ذریعہ خراج تحسین پیش کیا اس دوران حافظ شہزاد انوری نے اور ڈاکٹر بشارت انقلابی نے بھی محمود الحسن محمود کو ایک بہترین استاد اور ایک بہترین شاعر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت ہی سنجیدہ شخصیت کے مالک تھے۔ دوران مجلس معروف ادیب این ایچ قریشی نے کہا کہ کشمیر اپنی جگہ جنت ہی سہی لیکن پونچھ کو کشمیر کا دل ہونے کا شرف حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر کو ہمشیرہ کشمیر کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پونچھ سے کئی شخصیات نے جنم لیا ہے اور پوری دنیا میں نام حاصل کرنے کے بعد بھی پونچھ کو نہیں بھولے،انہوں نے کیا چراغ حسن حسرت جو ایک صحافی، شاعر، ادیب تھے ان کے بھانجے محمود الحسن محمود نے حسرت کی پرورش کا لوہا منایا انہوں نے کہا کہ محمود کو یاد کیا جائے گا۔ مشتاق مغل اورکے کے کپور نے بھی اس دوران اپنے تاثرات کا اظہار کیااور تقریب کے آخر میں پرنسپل ڈگری کالج پونچھ نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام شعرائے کرام اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا