سید نیاز شاہ
پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے گاوں کلائی کے ایک نوجوان افضل خان جنجوعہ نے میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا تو مانو کامیابی کو انکی آمد کا ہی انتظار تھا انہوں نے پہلے پنچابی گانے میں اپنی بے مثال اداکاری سے جب عوام کے دل جیتے تو انڈسٹری میں انکی مانگ اور بڑھ گئی اسی پیچ انہوں نے میرے خدا ہندی گانے میں پھر اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے اور کامیابی کی بلندیوں کو چھو لیا افضل حان جنجوعہ ایک عام سے گھرانے میں پلے بڑھے اور اپنے والد محمد حسین جنجوعہ کی تربیت میں بنیادی تعلیم پونچھ ضلع میں پائی اداکاری کی اس دنیا میں جانا اور پھر کامیابی پانا یہ صرف ان کیلئے ہی باعثِ فخر نہیں بلکہ سر زمینِ پونچھ کے ہر فرد کیلئے یہ بات باعثِ مسرت ہے کہ اس علاقے سے ایک نوجوان اداکاری کی دنیا میں قدم رکھتا ہے اور پھر سب کے دل بھی جیت لیتا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے ایسے ہونہار اور قابل نوجوانوں کو بہتر پلیٹ فارم فراہم کیا جائے اور انکی محنت کو سراہا جائے تاکہ ضلع سے مزید افضل پیدا ہو سکیں اور ہر میدان میں پونچھ کا نام روشن کریں۔