ماڈل گاﺅں کھنیتر میں ایم ایل اے حویلی کا دور کئی لوگوں نے پی ڈی پی کا دامن تھاما

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ/ / پونچھ ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترےنے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے گاﺅں کھنیتر اور دلیرہ کا دورہ کیا اس موع پر کئی لوگوں نے پی ڈی پی کا دامن تھاما۔لوگوں نے کہا کہ ایم ایل اے حویلی کی تین سالہ کاکرددگی سے متاثر ہوکر ہم ان کے ساتھ آرہے ہیں جو کام۔پچھلے 40 سال سے نہیں ہوئے تھے وہ موصوف نے کرکے دکھا ئے ہیں جوکہ ایک غریب دوست ہی کرسکتا ہے اس موقع پر ایم ایل اے حویلی نے کھنیتر میں چل رہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ کھنیتر گاﺅں کی از سر نو تعمیر کے لئے میں کوشش کررہا ہوں جس کے لئے ہمیں یہاں کے لوگوں کا ساتھ بھی چاہئے ۔اس دوران کھنیتر دلیرہ کے لوگوں کا ہار پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا اور کہا کہ ہم دور دراز علاقہ جات میں پہنچ رہے ہیں اور پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے ایسی ہی ہدایات ہیں انہوں نے کہا میں نے اسمبلی میں بھی کہا پچھلے تین سالوں سے ترقی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی مدعا ہی نہیں ہے اس موقع پر الحاج بشیر خاکی ،چوہدری شفیع میلو ،اعجاز تانترے موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا