ڈوڈہ صدیوں سے ہندو مسلم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مضبوط قلعہ ہے : معززین

0
0

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے معزز شہریوں کاخصوصی اجلاس طلب کیا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//ڈوڈہ میں ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ کی طرف سے معزز شہریوں کے اجلاس میں تمام معزز شہریوں سیاسی سماجی مذہبی انجمنوں سیول سوسائٹی کے ممبران نے ہر حال میں امن بھائی چارہ قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم معززین نے ضلع انتظامیہ کو وی ڈی سی کی موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جب کے سیول سوسائٹی ممبران نے کہا کہ عصمت دری معصوموں کے قتل کے لئے تحت قوانین تیار کرنے اور قصورواروں کو جلد اور سخت سزا دینے کے لئے اُن کی تحریک جاری رہے گی. معززین نے کہا کہ ڈوڈہ صدیوں سے ہندو مسلم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مضبوط قلعہ ہے آئندہ بھی رہے گا اور اس کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا اس اجلاس میں ایس ایس پی ڈوڈہ و دیگر پولیس آفیسران و انتظامیہ کے علاوہ تمام سیاسی سماجی انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا