ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ کوثر مؤمناتی کی کتاب فیضان فاطمہ کا علمائے کرام اور ڈاکٹر فرحت النساء کے ہاتھوں ہوا اجر

0
49

اسکولوں اور مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی آسانی کے لئے کتاب کو ترتیب دیا گیا: ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ قادری
ایم شفیع رضوی
جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں کی پرنسپل اور مفتی نذیر احمد قادری سرپرست اعلی ادارہ ہذا و صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کی دختر ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ کوثر قادری مؤمناتی کی تحریر کردہ کتاب فیضان فاطمہ مسنون عربی دعائیں کا اجر علمائے کرام کے ہاتھوں اور بلخصوص سیدہ فردوس فاطمہ اور ڈاکٹر فرحت النساء کے ہاتھوں کیا گیا کتاب کو انگریزی اور اردو ترجمہ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے جو اسکولوں اور مدارس میں پڑھانے والے طلبہ و طالبات کے لئے سود مند ثابت ہو گی کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر مفتیہ شکیلہ کوثر مؤمناتی قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں اور مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے لئے آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب کو انگریزی اور اردو ترجمہ کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے لہذا ہر ماں باپ اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے اراستہ کرے تاکہ ہمارے سماج کے بچے دینی تعلیم کی تربیت میں اپنا مستقبل سنوار سکیں ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ قادری محلہ رگوڑا جموں میں دو روزہ سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ادارہ ہذا سے فارغت حاصل کرنے والی 33 تینتیس طالبات کو اسناد بھی علمائے کرام کے ہاتھوں تقسیم کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا