ڈاکٹر فاروق نے پونچھ میں غلام محمد جان میموریل T-20 ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

0
0

32سے زائد ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی ، غلام محمد جان حویلی پونچھ کے سابق ایم ایل اے تھے
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور کھیلوں میں نوجوان صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت، پونچھ میں غلام محمد جان میموریل T-20 ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا، جس میں 32 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔واضح رہے اس باوقار ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق وزیر اعلیٰ اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں کیا جس میں نوجوانوں کی 32 سے زائد ٹیموں نے حصہ لینے کے لیے سائن اپ کیا تھا۔ یا د رہے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ریاض مدنی ،شعیب مغل، اصغر علی، عمران شاہ، اور دیگران کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔وہیں ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔دریں اثناء افتتاحی تقریب میں جہانگیر حسین میر، سابق ایم ایل سی، اور اعجاز جان، سابق ایم ایل اے سمیت کئی قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر باغ حسین راٹھور، پیر نثار شاہ، پیر خورشید شاہ، شیخ افضل، معشوق خان، بشیر نائیک ، غلام حسین بھٹی، راجو ٹھاکر، نریندر سنگھ تلوار، نوین سنگھ، پرویندر سنگھ، عبدالرزاق، رحیم داد، جاوید لون شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا