گیارہ مہینوں میں سانبہ ضلع میں 164 کٹر مجرم گرفتار: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍جرم کے ارتکاب کے چند گھنٹوں کے اندر، سانبہ پولیس نے آج صبح سویرے ایک شخص پر تیز دھار ہتھیار سے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔وہیںگرفتار ملزم کی شناخت ہاشم علی عرف بلہ ولد محمد لطیف سکنہ پکھڑی وجے پور ضلع سانبہ کے نام سے ہوئی ہے۔ یاد رہے دیویندر سنگھ ساکن پکھڑی، وجے پور تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔وہیں پولیس نے قتل کی کوشش کے سلسلے میںایف آئی آر نمبر 191/2023 پولیس اسٹیشن وجئے پور میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔اس ضمن میںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ سانبہ ضلع میں گزشتہ گیارہ مہینوں میں قتل، اقدام قتل وغیرہ سمیت گھناؤنے جرائم میں ملوث ایک سو چونسٹھ کٹر مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور شرپسندوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔