کہایہ ٹرین ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں اور عام مسافروں کے علاوہ تاجر برادری کو بھی بڑی راحت فراہم کرے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سی سی آئی کے صدر ارون گپتا نے وزیر اعظم ہند کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نئی دہلی سے کٹرا کے لیے دوسری وندے بھارت ایکسپریس شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹرین سے ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کو بہت راحت فراہم کی گئی ہے جس کا ادھم پور اور کٹھوعہ میں مختصر قیام ہوگا۔ارون گپتا نے اس ضمن میں مرکزی وزیر ریلوے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی کوششوں سے یہ نئی ٹرین شروع کرنا ممکن ہوا ہے۔ارون گپتا نے کہا کہ یہ ٹرین ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں اور عام مسافروں کے علاوہ تاجر برادری کو بھی بڑی راحت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں ریلوے اسٹیشن سب سے زیادہ بھیڑ والا اسٹیشن ہونے کی وجہ سے وندے بھارت ٹرینوں کے اسٹاپیج کا وقت دو منٹ کے بجائے کم از کم پانچ منٹ ہونا چاہیے۔