ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان سے لوگوں میں مایوسی :انجینئر رشی

0
55

کہا ڈاکٹر فاروق کیسے پیشین گوئی کر سکتے ہیں کہ پاکستان بھارت پر ایٹم بم استعمال کرے گا؟
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این سی لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے غیر متعلقہ اور بیان نے خاص طور پر جے کے یو ٹی میں صحیح سوچ رکھنے والے لوگوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے کیونکہ ڈاکٹر فاروق کا بیان ناپسندیدہ اور غیر اخلاقی ہے۔ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی اور سیاسی کارکن انجینئر رشی کول کلم نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ یہ کیسے پیشین گوئی کر سکتے ہیں کہ پاکستان بھارت پر ایٹم بم استعمال کرے گا۔رشی نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس چوڑیاں نہیں ہیں اور ایٹم بم بھی ہیں جو بھارت پر گریں گے۔
انجینئر رشی کول کلم نیشنل جوائنٹ سکریٹری اور این سی پی کے یوتھ ونگ کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے پچھلی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔وہیں این سی پی لیڈر نے کہاکہ ہمارے جموں و کشمیر کے لیڈروں کی بداعمالیوں نے بی جے پی لیڈروں کو خصوصی درجہ کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ رشی نے کہا کہ یہ کشمیر کے ہمارے لیڈر ہیں جنہوں نے آرٹیکل 370 کو مقدس قرار دیا تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ہمارے لیڈر ہی ہیں جو خصوصی حیثیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہماری زمینیں باہر کے لوگوں کو لیز پر دے رہے تھے۔رشی نے مزید کہا کہ فاروق عبداللہ نے پہلے بھی کہا ہے کہ نئی دہلی جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں خونریزی ہونی چاہئے اگر افواج اور انتظامیہ ملک دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی کرتی ہے تو یہ ہمارے کشمیر کے رہنما ہیں جو شور و غوغا کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا