امامِ بخاری علم وفضل،زہدوتقویٰ کے عظیم پیکر تھے

0
67

سمر قند بخارا میں منعقدہ مجلس درس بخاری وروحانی کانفرنس سے شیخ ابوبکر احمد کا خطاب
عبد الکریم امجدی
کالی کٹ ؍؍سمر قند کے بخارا میں دیارِحضرت امام بخاری ؒپر منعقدہ امام بخاری بین الاقوامی علما کانفرنس میں دنیا کے ۲۰ ممالک کے علما ومشائخ ،مذہبی رہنما ،اسلامی تنظیموں کے سربراہان،عالمی مبلغین امام المحدثین حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حاضر ہوئے ۔جہاں عالمی رہنمائوں کی موجودگی میں مختلف دینی ورحانی اجلاس منعقد ہوئے ۔مجلس بخاری وروحانی اجلاس کے خصوصی مہمان کی حیثیت گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد شریک ہوئے ۔اس موقع پر روضہ امام بخاری پر منعقدہ روحانی اجلاس سے کلیدی خطاب شیخ ابوبکر احمد نے کیا ۔
انہوں نے امام المحدثین امام بخاری کے حالات زندگی پر جامع گفتگو کی ۔ شیخ نے کہاکہ امام بخاری علم وفضل زہدوتقویٰ کے عظیم پیکر تھے ۔آپ امیر المومنین فی الحدیث اور امام المحدثین کے القب سے لقب تھے ۔شیخ نے کہا کہ امام بخاری کے علم وفضل ،تبحر علمی اور جامع الکمالات ہونے کا ارباب سیر نے اعتراف کیا ہے ۔شیخ نے کہاکہ امام بخاری کا سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے ۔آپ نے صحیح بخاری کی تالیف میں خلوص،دیانت ،تقویٰ وطہارت کاخاص خیال کیا ہے ۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے محکمہ مذہبی امور ،مفتیوں اور مختلف علمی انجمنوں کے زیر اہتمام امام بخاری کی یاد میں بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مسلسل چھ دہائیوں سے درس بخاری اور علوم حدیث پر دسترس رکھنے کے اعتراف میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد بخارا میں امام بخاری کی آخری آرام گاہ پردرس بخاری کا خراج تحسین تھا ۔جنہوں نے ۶۰ سال سے زائد درس بخاری کا عظیم فریضہ انجام دیا اور ملک وبیرون ممالک کی علمی مجلسوں اور کانفرنس میں بخاری درس دیا۔۴ روزہ ازبکستان کے دورہ پر شیخ ابوبکر احمد نے مختلف دینی ،علمی وروحانی مجلس کی قیادت اور ازبکستان کی حکومت سے بھی ملاقات کیا۔اس موقع پر یمنی عالم دین شیخ عمر حفیل اور شیخ ابوبکر احمد کو بخارا کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر امریکہ ،بریطانیہ ،انڈونیشا،ملیشیاء افریقہ اور جی سی سی جیسے ممالک کے ۳۰۰ سے زائد علما شریک ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا