ڈاکٹر طارق مسعود کی یاد میں ایک روزہ کرکٹ نمائشی میچ کا انعقاد

0
86

دوستانہ نمائشی میچ میں ایس ڈی ایچ بھدرواہ نے ڈی ایچ ایس ڈوڈہ ٹیم کو شکست دی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍لیجنڈ کرکٹر اور ریٹائرڈ ڈی ایچ او ڈوڈہ ڈاکٹر طارق مسعود کو کرکٹ کے کھیل میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے تعاون سے ان کی یاد میں سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں ایک روزہ کرکٹ نمائشی میچ کا انعقاد کیا۔ جس میں ایس ڈی ایچ بھدرواہ کی ٹیم نے ڈی ایچ ایس ڈوڈہ کو 04 وکٹوں سے شکست دی۔اس سے قبل میچ کے آغاز سے قبل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار، انعام الحق (مرحوم ڈاکٹر طارق مسعود کے بیٹے) اور دیگر معززین کے ہمراہ تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
وہیںایس ڈی ایچ بھدرواہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ کا انتخاب کیا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈی ایچ ایس ڈوڈہ 13.4 اوورز میں صرف 91 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ تاہم جواب میں مقررہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایس ڈی ایچ بھدرواہ نے پہلے بیٹنگ آرڈر اور کچھ مڈل آرڈر بلے بازوں کی مدد سے ٹیم کو 06 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور باقی رہ کر ہدف حاصل کرنے میں مدد کی۔اس دوران ڈاکٹر توصیف ملک نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے جبکہ ڈاکٹر محمد اشرف اور ارشد ظفر نے بالترتیب 19 اور 14 رنز بنائے۔ وہیںڈی ایچ ایس ڈوڈا کی جانب سے ارشاد ملک نے 03 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جہانگیر مہتا اور اجے سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا