اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاسی اور سماجی کارکنان اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

0
100

سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے نئے اراکین کا استقبال کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ جنوبی ضلع اننت ناگ کے ممتاز سیاسی و سماجی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ا?ج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی جوائن کرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق زیادہ تر اقلیتی برادری سے تھا۔موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے کئی دیگر سینئر رہنماوں نے نئے اراکین کا پْرتپاک استقبال کیا اور انہیں یقین دلایا کہ یہ پارٹی ان کے متعلقہ علاقوں میں انہیں عوامی خدمت کرنے کے وافر مواقعے فراہم کرے گی۔پارٹی میں شامل ہونے والے اشخاص میں کشمیری پنڈتوں کے سینئر لیڈر اور سماجی و سیاسی کارکن ، اور ماتند ٹرسٹ مٹن کے سابق صدر ایم کے یوگی، رتن لال بٹ، ہیرا لال بٹ، وریندر ستھو، اشونی کمار بٹ، پران ناتھ پنڈتا، اشوک کمار بونو، راجیش لابرو، چاند جی رینہ، سباش کاشرو، کرشن جی کول، سابق سرپنچ رتن لال پنڈتا، سابق صدر میونسپل کمیٹی مٹن محمد یاسین بٹ، سابق صدر میونسپل کمیٹی دیوسر مشتاق احمد بٹ، سابق کونسلر آزاد اے گنائی، سینئر یوتھ لیڈر عام آدمی پارٹی مکتیش یوگی، سماجی کارکن نثار احمد نینگرو، بلال احمد شیخ، بشیر احمد نجار، محمد یوسف، اور دیگر اشخاص شامل ہیں۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر اور ضلع صدر اننت ناگ عبدالرحیم راتھر نے ان نئے اراکین کی اپنی پارٹی میں شمولیت یقینی بنائی۔ اس موقعے پر پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی سیکرٹری ننا جی واتل بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا