ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت حصولیابیوں کا جائیزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموںوزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کنونشن سنٹر میں منعقدہ اودھمپور ، رام بن ، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی مرکزی معاونت والی سکیموں کا ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوارڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی ۔ ڈی آئی ایس ایچ اے میٹنگوں کے دوران جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈی سی اودھمپور ، ڈی سی ڈوڈہ ، ڈی سی کشتواڑ ، ایڈیشنل ڈی ڈی سی رام بن کے علاوہ ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایم جی نریگا ، آر ایم ایس اے ، پی ایم جی ایس وائی ، ڈی ڈی یو جی جے وائی ، این آر ایل ایم ، پی ایم یو جے ، ایس اے جی وائی ، پی ایم اے وائی ، ایس ایس اے ، آر ایم ایس اے ، آئی ڈبلیو ایم پی ، پی ایم ایف بی وائی ، پی ایم کے ایس وائی ، پی ایم یو وائی سکیموں کے علاوہ سوچھ بھارت مشن کی عمل آوری کی بدولت حصولیابیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے سال 2017-18 کے دوران مختلف سکیموں کے تحت درج کی گئی حصولیابیوں کے بارے میں پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلع کے طول و عرض میں لوگوں کے پاس جا کر بہبودی کی سکیموں کی عمل آوری یقینی بنائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا