لازوال ڈیسک
جموںکل جموں و کشمیر شارانارتھی انٹلکچول فورم نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 1947ئ میں ہجرت کرنے والوں سکھوں کے مسائل پر مرکز اورریاست کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔ا سدوران فورم کے صدر ایڈوکیٹ امریک سنگھ نے کہا کہ صرف رلیف کی کچھ مقدار مہاجروں کی قربانیوں کو کم نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان مہاجرین کیلئے کلیم درج کرنا چاہئے جن کی جائداد پاکستانی زیر انتطام کشمیر میں رہ گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو مائنارٹی کمیشن کی سفارشات کو نفاذ کرا چاہئے اور ریاست میں آنند میرج ایکٹ کا نفاذ بھی کرنا چاہئے ۔اس موقع پر سرجیت سنگھ، پرم جیت سنگھ ،رمنیک سنگھ، فتح سنگھ ، دروندر سنگھ و دیگران موجود تھے۔