ڈاکٹرسلیم خان دوسری مرتبہ جموں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسرتعینات ہیلتھ آفیسرکی نگرانی میںکمشنرجموں میونسپل کارپوریشن نے طبی کیمپ کاافتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//جموں میونسپل کارپوریشن اور روٹری کلب جموں توی کے باہمی تعاون سے جے ایم سی کے ملازموں کےلئے مفت طبی کیمپ کااہتمام کیاگیاجس کاافتتاح جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رمیش کمار(آئی اے ایس) نے کیا۔اس دوران طبی کیمپ کی نگرانی ہیلتھ آفیسرڈاکٹرسلیم خان کررہے تھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرسلیم خان دوسری مرتبہ ہیلتھ آفیسرجموں میونسپل کارپوریشن تعینات ہوئے ہیں۔اپنے پہلے دورمیں ڈاکٹرسلیم خان نے جموں کوصاف ستھرارکھنے کےلئے نمایاں خدمات انجام دی تھیں جن کے پیش نظرانتظامیہ نے انہیں پھرسے جموں میونسپل کارپوریشن میں ہیلتھ آفیسرتعینات کیا۔کیمپ کے دوران روٹری کلب جموں توی کے صدر جسونت راج گپتا،رمن شہ پوری اورکلب کے دیگرممبران ،ڈاکٹروں کی ٹیم اورمریض بھی موجودتھے۔اس دوران جموں میونسپل کارپوریشن کی مختلف شعبوں کے ملازمین کاڈاکٹروں کی ٹیم نے معائینہ کیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹرنویدمرزا(ای این ٹی )، ڈاکٹروشال گپتا (میڈیسن )، ڈاکٹردشنت چودھری (جنرل فزیشن )، ڈاکٹرہرلین کور(گائینی) ، ڈاکٹر تانیاسنگھ (گائنی)، ڈاکٹرامت کپور(آرتھو) اورڈاکٹرابھی منیوگپتا(جنرل فزیشن) پرمبنی تھی ۔اس موقعہ پر مفت بلڈٹیسٹ ،شوگرٹیسٹ اوردیگرضروری ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا