’کوٹر نکہ کو الگ ضلع بنایا جائے‘ تیسر روز بھی احتجاجی دھرنہ جاری رہا ،آج بھی رہے گا بند

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں مسلسل تیسرے روز بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کوٹرنکہ سڑک پر دھرنہ دیا اور سرکار کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکار نے ہمیں چھیڑا ہے تو اب الگ ضلع لینے کے بغیر چھوڑیں گے نہیں تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو پندرہ دن کے لئے سرکارنے کالاکوٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ آج تین روز سے کوٹرنکہ میں لوگ سڑکوں پر ہیں کوٹرنکہ کی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں سے وبسطہ لوگوں نے تیسرے روز بھی نیشنل کانفرنس کے ضلع جرنل سیکٹری الحاج چوھدری محمد شفیع، سخی محمد، پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر ماسٹرفضل چوہان، سائیں خان، صوفی عالم دین، بے جی پی ایس ٹی مورچہ کے ریاستی جنرل سیکٹری چوھدری مشتاق انقلابی، مشہورسماجی کارکن گفتار احمد چوھدری، پرویز لون، طارق راتھر،اسحاق لون، نصیر دوکاندار، نیتن سینی، امت شرما،.پولاشاہ کے علاوہ گاو¿ںسے لوگ احتجاج میں شامل ہوئے اور سرکار کے خلاف سخت بولتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو یہاں سے کالاکوٹ بھیجنے کے احکامات صادر کئے ہیں تو اب ہمیں الگ ضلع دیا جائے اب کوٹرنکہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر چاہئے ورنہ یہاں کا احتجاج یہاں کی سڑک اب کھلنے والی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب کوٹرنکہ میں ضلع ملے گا تو احتجاج ختم ہوگا نہیں تو سڑکوں کو جام رکھا جائے گا مظاہرین سے بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہاں کوٹرنکہ ایک بہت پسماندہ اور پہاڑی علاقہ ہے یہاں کے لوگوں کو راجوری جانے میں بہت دشواریاں پیش آتی ہیں مظاہرین نے کہا کہ جب سے کوٹرنکہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آئے ہیں تب سے لوگوں کی مشکلاتوں کا ازالہ ہورہا ہے لیکن مخلوط سرکارنے اچانک ہمارے ساتھ ناانصافی کی اور دوکھا کیا اور ہمارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کالاکوٹ میں پندرہ دن کے لئے بھیجا جائے گاہم ایسا فیصلہ کبھی بھی نہیں مانیں گے اور اب ہم ریاستی سرکار کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگر کوٹرنکہ کے حالات ٹھیک رکھنے ہیں تو کوٹرنکہ کو فورًا ضلع بنا دیا جائے ورنہ حکومت کو انتہائی خراب حالات کا سامنا کرنا پڑےگا شام تین بجے احتجاج ختم کرنے کے بعد کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سوموار کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بازار بند رہے گا کوٹرنکہ راجوری سڑک کو بھی بند رکھا جائے گا صرف ایمبولینس کی گاڑی کو جانے کی اجازت دی جائے اس علاوہ سڑک کو مکمل بند کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا