’وزیر اعلیٰ کا دورہ پونچھ خوش آئند‘ بنیادی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنایا جائے :چودھری جاوید احمد

0
0

افتخارحسین شاہ
سرنکوٹ //ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں آج چودھری جاوید احمد کی قیادت پی ڈی پی ورکران کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران پارٹی کی جانب سے کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کو نمایاں کیا گیا اور حال میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے پونچھ دورے کو عوام کے لئے خوش آئند بتایا۔اس دوران چودھری جاوید احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پونچھ کا دورہ کیا اور عوامی مسائل کو سنا اور عوم سے ملاقات بھی کی۔اس دوران ورکران نے سرنکوٹ میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کی مانگ بھی کی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے پونچھ دورے کے لئے شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ پونچھ میں ترقیاتی کاموں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور آئندہ سالوں کے دوران ضلع پونچھ میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے بی پی ایل فہرستوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹواریوں نے یہ فہرستیںسراسر غلط تیار کی ہیں انہوں نے لسٹوں کو دوبارہ تیار کیے جانے کی مانگ بھی کی ہے۔اس موقعہ پر انہوں نے پارٹی ورکران پر زور دیا کہ پارٹی کو مظبوط و مستحکم بنائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا