چیف سیکرٹری نے حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دی

0
0

لازوال ڈیسک
جموںچیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے آج کنونشن سینٹر میں کل منعقد ہونے والے حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ،ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما،ایڈیشنل کمشنر جموں ریحانہ بتول ،ڈپٹی کمشنر جموں کمار راجیو رنجن ، اے ڈی جی پی سیکورٹی منیر خان، آئی جی پی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال ، ڈائریکٹر فلوری کلچر ببیلا رکوال ، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نریش کمار اور صحت عامہ ، پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں سیٹوں کی گنجائش ، پبلک ایڈ یس سسٹم ، سیکورٹی کے انتظامات ، صحت و صفائی ،آرائش اور بجلی سپلائی سے متعلق انتظامات پر غور و خوض کیاگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا