چیف سیکرٹری نے جموں میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کا جائیزہ لیا

0
0

سیاحتی مقامات کی ہمہ جہت ترقی ؛سڑکیں ، بجلی ، پانی اور تمام مقامات کی صفائی جیسی تمام سہولیات کی فراہمی پرزوردیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج جموں اور اس کے ارد گرد سیاحت اور ثقافت کی بڑے پیمانے پر ترقی اور فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائیزہ لیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ثقافت ، کمشنر سیکرٹری سیاحت ، پی سی سی ایف کیمپا ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ، سابق ڈائریکٹر مبارک منڈی ہیرٹیج سوسائٹی ، ڈی سی ریاسی ، ڈائریکٹر ٹورازم جموں کے علاوہ دیگر متعلقہ فسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے سیاحتی مقامات کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا جس میں سڑکیں ، بجلی ، پانی اور تمام مقامات کی صفائی جیسی تمام سہولیات کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے ہر سائٹ کی خوبیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہر سائٹ کیلئے ایک منصوبہ بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت ایک تفریحی سرگرمی ہے لہذا ہر منزل کو وہ چیز فراہم کرنی چاہئیے جو سیاحوں کو اس سے توقع ہوتی ہے ۔گھرانہ ویٹ لینڈ کیلئے چیف سیکرٹری نے ملک بھر میں پرندوں کو دیکھنے والی انجمنوں تک پہنچنے کے علاوہ وہاں کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے قریب کے مشہور مقام سوچیت گڑھ کو سڑک کے ذریعے جوڑنے پر بھی زور دیا تا کہ وہاں ٹورازم سرکٹ بنایا جا سکے ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ سیاحت کی اس شاخ میں بین الاقوامی اور قومی بہترین طریقوں کو تلاش کریں ۔ مسٹر ڈولو نے سوچیت گڑھ سرحد پر پریڈ کی فریکوئنسی شامل کرنے کیلئے بی ایس اید سے درخواست کرنے کیلئے بھی کہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس جگہ پر سیاحوں کیلئے سہولیات کو بہتر بنانا چاہئیے ۔ کٹرا کے قریب ججر کوٹلی کیلئے چیف سیکرٹری نے محکمہ سیاحت پر زور دیا کہ وہ اپنی سابقہ شہرت کو بحال کرے ۔ انہوں نے جھونپڑیوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو جلد از جلد آؤٹ سورس کر کے فعال بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ زائرین کے متنوع گروپ خاص طور پر اسکول کے بچوں کیلئے فہرست میں دیگر سرگرمیاں شامل کریں ۔ رنجیت ساگر ڈیم کی تشہیر کے سلسلے میں چیف سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ وہاں متعدد واٹر سپورٹس اور ایڈوینچر سرگرمیاں شروع کریں ۔ انہوں نے وہاں آنے والوں کی حفاظت کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مانتلائی کو یوگا کا روحانی مرکز بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے وہاں موجود سہولیات اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ سیاحوں کیلئے دستیاب کرنے پر زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے سروئیں سر اور مانسر اور یہاں کے دیگر مقامات پر موجودہ سہولیات کی دستیابی کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام جگہوں کو عوام کیلئے پرکشش بنانے کیلئے ان کا مائیکرو پلان بنائیں ۔ جہاں تک یاتریوں کی سیاحت کا تعلق ہے چیف سیکرٹری نے ان سے امبھارن ، کامیشور مندر ، پورمنڈل ، اتر بینی اور شیو کھوڑی مذہبی مقامات کو تیار کرنے کو کہا ۔ انہوں نے وہاں زائرین اور سیاحوں کی آمدورفت کو آرام دہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کو کہا ۔ انہوں نے یہاں مبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس کی ترقی اور رگھوناتھ بازار تک پکڈنڈی کی ترقی کا بھی نوٹس لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے کام کریں کیونکہ سب کچھ کاغذ پر ہے اور زمینی طور پر اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔ کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے وہاں سہولیات کی صورتحال اور ہر مقام پر سیاحوں کی آمد کے بارے میں معلومات دیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا