یہ عبوری بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم : ٹھاکر

0
0

مودی کی قیادت اور رہنمائی میں، مودی سرکار 2.0 کا یہ عبوری بجٹ جامع، ہمہ جہت ہے
یواین آئی

نئی دہلی/شملہ؍؍ مرکزی اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج پیش کیے گئے مرکزی عبوری بجٹ 2024 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جامع ترقی کی اٹوٹ کہانی کا عکس ہے اور یہ عبوری بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہونے والا ہے۔ٹھاکر نے بجٹ میں بنیادی ڈھانچے اور اختراع پر خصوصی توجہ دینے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ’’یہ بجٹ ایک خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد رکھتا ہے جس میں غریب، خواتین، نوجوانوں، کسانوں، متوسط طبقے اور دیگر ضرورت مند گروہوں کو بااختیار بنائے گا۔ مسٹر مودی کی قیادت اور رہنمائی میں، مودی سرکار 2.0 کا یہ عبوری بجٹ جامع، ہمہ جہت ہے اور سماج کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے والا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی اور ان کی پوری ٹیم اس عوامی بجٹ کے لیے مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا،’’گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستانی معیشت کے تبدیلی کے سفر کی عکاسی کرتے ہوئے، مودی حکومت کی دوسری مدت کا یہ عبوری بجٹ ملک کی معیشت کو فروغ دیتا ہے اور آزادی کے 100 ویں سال تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا خاکہ بھی پیش کرتا ہے‘‘۔ مسٹر مودی نے پچھلے دس برسوں میں ہندوستان کو دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر قائم کیا ہے۔ یہ بجٹ ہندوستان کی ترقی کے سفر کو مزید تقویت دے گا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت معاشرے کے آخری آدمی کی مجموعی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا