چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کے تاخیر سے چھٹی کے اعلان پر والدین نے کیا اظہار افسوس

0
0

بتایا دشوار گزار راستوں سے طویل پیدل سفر کرکے بچوں کے اسکول پہنچنے پرہوتاہے چھٹی کا اعلان !
عاشق حسین وانی
بونجواہ؍؍چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کے جانب سے کل بھی موسمی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سے بچے اسکول پہنچ کر بند کا ہوا اعلان !اور آج بھی کل ہی کی طرح اسکول کے بچے اور عملہ اسکولوں میں پہنچ کر چھٹی کا اعلان ہوا چھٹی کا مقصد موسمی سخت خراب میں کوئی حادثہ پیش نہ آنا ہے لیکن دور دراز علاقوں میں صبح ہی بچے طویل سفر شروع کرتے ہیں اور خطرناک مقامات اور سیلاب زدا ہ جگہوں کو مشکل سے پار کر کے اسکول تک پہنچتے ہیں پھر چھٹی کا اعلان ہوتاہے اور دور دراز پہاڑی اور دیہاتی علاقوں میں سماٹ فون کی سہولیات بھی ہر گھر میں دسیاب نہیں ہے آج چھٹی کی خبر سنتے ہی دور دراز دیہاتی علاقوں سے نمائندہ لازوال سے ٹیلی فون پر بہت سارے والدین کی جانب کال موصول ہوئی جس میں والدین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے بچوں کو لگ بھگ کسی کو دس کسی کو بیس کلو میٹر دشوار گزار راستوں سے طویل سفرپیدل سفر کرکے سکول پہنچنا پڑتا ہے اور کل اور اج جب بچے اسکولوں میں پہنچے تب چھٹی کا اعلان ہوا اور بچوں کو طویل پیدل سفر کر کے پھر واپس گھر آنا پڑا ۔ عوام نے چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سے اپیل کی کہ جب بھی اس قسم کا کوئی فیصلہ کرنا ہو تو کم سے کم صبح ہی اعلان کریں تاکہ بچوں کو دشوار گزار راستوں سے پیدل سفر کر کسی قسم کی پریشانی و مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیاور طویل پیدل سفر کرکے اپنا وقت ضائع نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا