جی ڈی سی تھنہ منڈی نے عالمی یوم والدین پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا

0
0

کالج پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد نے طالبات کو والدین کے حقوق کے حوالے سے روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍جی ڈی سی تھنہ منڈی کے ویمن ڈویلپمنٹ سیل ادبی کمیٹی اور شعبہ کالج کے عربی نے ’’عالمی یوم والدین‘‘کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ یہ IQAC کے زیر اہتمام اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا تھا۔ سمپوزیم کا مقصد والدین کے حقوق کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانا تھا ۔اس سمپوزیم میں سات کے قریب طلباء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد نے طالبات کو والدین کے حقوق کے حوالے سے روشنی ڈالی اور اس طرح کی تقریبات کے انعقاد پر وومن ڈویلپمنٹ سیل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ سمپوزیم کی ججز پروفیسر راحیلہ مشتاق پروفیسر رومی ڈار اور پروفیسر الطاف احمد نے کیں۔ ڈبلیو ڈی سی کی کنوینر ڈاکٹر نہیم النساء کے ساتھ ممبران پروفیسر راحیلہ مشتاق، پروفیسر رومی ڈار، ڈاکٹر شازیہ آفتاب، محترمہ نیہا، گلنشاط بیگم اور صغرا جبین بھی موجود تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا