چھتیس گڑھ کےسرگوجا میں اسکول کے پیچھے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی

0
0

امبیکاپور 27 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع میں ایک اسکول کے پیچھے سیپٹک ٹینک میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ خاتون کی لاش تقریباً چار سے پانچ دن پرانی ہے۔
یہ معاملہ لنڈرا تھانہ علاقہ کے گاؤں سمرڈانڈ کا ہے۔ جہاں دو دن سے گاؤں کے پرائمری اسکول کے پیچھے سیپٹک ٹینک سے بدبو آرہی تھی۔ ہفتہ کو جب بدبو بڑھی تو اساتذہ نے سیپٹک ٹینک کے قریب جا کر دیکھا تو اس میں ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج فارنسکر ماہرین کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
سرگوجا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) امولک سنگھ نے کہا کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ متوفی کی عمر 30 سے ​​35 سال کے درمیان ہے۔ اس نے پیلے اور بھورے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔ اس نے کانوں میں سونے کی بالیاں اور ہاتھ میں بریسلٹ پہن رکھا تھا۔ بائیں ہاتھ پر ایک ٹیٹو ہے، لیکن ٹیٹو میں کسی کا نام نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کا گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ قتل کے بعد لاش اسکول کے پیچھے گڑھے میں پھینک دی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا