گرڈیہ: سسرال نہ جانے سے ناراض باپ نے بیٹی کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کیا

0
0

گریڈیہ، 27 جولائی (یو این آئی) جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کے دیوری تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک شخص نے اپنی بیٹی کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مہیشیادیگھی گاؤں کے رہنے والے پربھوناتھ سنگھ کی بیٹی منجو (40) اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کے بجائے اپنے باپ کے گھرمیں رہ رہی تھی، جب کہ منجو کےباپ پربھوناتھ سنگھ نے کئی بار اپنی بیٹی کو اپنے گھر جانے کے لیے کہا۔ منجو تین بیٹیوں کی ماں تھی، اور اس کا سسرال اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں تھا، منجو گزشتہ کئی ماہ سے اپنے شوہر گھنشیام سنگھ سے الگ رہ رہی تھی۔ اس سلسلے میں لڑکی کا باپ اپنی بیٹی سے ناراض تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات پربھوناتھ سنگھ اور منجو کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اس کے بعد ناراض باپ نے بیٹی منجو کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ پولیس نے ملزم باپ کی گرفتاری کے ساتھ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا