ایران نے فلسطینی دھڑوں کے مابین چین کی ثالثی میں ہونے والی مصالحتی مذاکرات کی ستائش کی

0
0

تہران، 27 جولائی (یو این آئی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے جمعہ کے روز کہا کہ بیجنگ میں مختلف فلسطینی دھڑوں کے درمیان چین کی ثالثی میں ہونے والی حالیہ مصالحتی مذاکرات "قابل قدر اقدام” ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "بیجنگ میں فلسطینی گروپوں کا حالیہ اجلاس مصالحت اور قومی مفاہمت کے حصول کی جانب قابل قدر قدم تھا۔”
انہوں نے کہا کہ ایران فلسطین کے کاز اور فلسطینی گروہوں کے درمیان اتفاق رائے کے ساتھ ہی ان کے بنیادی حق خود ارادیت، فلسطینی سرزمین کی مکمل آزادی اور بیت المقدس کی واگزاری کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف ان کے اجتماعی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ چینی فریق کی دعوت پر 14 فلسطینی دھڑوں کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے 21 سے 23 جولائی تک بیجنگ میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات میں حصہ لیا تھا اور آپسی پھوٹ کے خاتمے اور اتحاد کو مضبوط بنانے کے اعلامیے پر دستخط کیے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا