چوہدری عبدالغنی کی وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے ملاقات ، مختلف مسائل پر ہوئی بات، سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز

0
0

اسمبلی انتخابات میں پونچھ (حویلی) نشست سے بی جے پی امیدوار ہوسکتے ہیں چوہدری عبدالغنی، بی جے پی میں شمولیت جلد متوقع
لازوال ڈیسک
پونچھ//مرکزی زیرِ انتظام جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی اسمبلی نشست پونچھ (حویلی) پر سیاسی گلیاروں میں گزشتہ روز ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی کے گھر پر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں عوام کے جمِ غفیر کو دیکھ کر مخالف جماعتوں میں ہلچل تیز ہوگئی کہ چوہدری عبدالغنی کانگریس جماعت کو تو الوداع کہہ رہے ہیں لیکن وہ کس جماعت کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے کیونکہ پونچھ کی سیاست میں چوہدری عبدالغنی ایک خاص پکڑ رکھتے ہیں اور سابقہ بی ڈی سی انتخابات میں انکے امیدواروں کی جیت و ڈی ڈی سی الیکشن میں مخالف جماعتوں کو چنے چبانے کے بعد وہ اسمبلی انتخابات کے لیے سب سے مضبوط دعویدار مانے جانے لگے اور عوام بھی انکے حق میں صدائیں بلند کرتی نظر آئی۔
مشاورتی اجلاس کے دوسرے دن یعنی جمعہ کے روز انکی ایک تصویر وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ وائرل ہونے لگی جس سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مزید تیز ہوگئی اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تو وہیں سوشل میڈیا پر ایک سینئر صحافی نے اپنے باوثوق ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سنیچر کو چوہدری عبدالغنی کی بی جے پی میں شمولیت متوقع ہے کیونکہ دہلی میں جس فہرست پر مہر لگنی ہے اس میں چوہدری عبدالغنی کا نام بھی شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا