داودخان
مینڈھر//مینڈھر کے باباچھوٹے شاہ بادشاہ ڈگری کالج کے قریب پیش آے ایک دلروز موٹر سائیکل حادثے میں ایک طالب علم لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جمعرات کی رات تقریبا 11 بجے کے بیچ چھوٹے شاہ ڈگری کالج کے قریب ایک موٹر سائیکل سڑک سے کئی فٹ نیچے نالے میں لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار دونوں طالب علم زخمی ہو? اگر چہ انہیں فوری طور پر سب ڈویڑن ہسپتال مینڈھر میں منتقل کیاگیا لیکن دوران علاج ان میں سے ایک طالب علم دم توڑ بیٹھا اس کی شناخت محمد اغراض ولد محمد ریاض سکنہ ٹائی تملھوٹ منکوٹ کے طور پر ہوئی۔جو بارہویں جماعت کا طالب علم تھا اس کا ساتھی دسویں جماعت کا طالب علم زیر علاج ہے۔جس کی شناخت محمد ظہیر ولد محمد ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔جس کو بنیادی علاج ومعالجہ کے بعد گورئمنٹ میڈیکل راجوری منتقل کیا گیا۔