کھٹمنڈو، 23 اگست (یو این آئی) نیپال کے تناہون میں ایک سڑک حادثہ میں 27 ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 16 دیگر مسافر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لیے کھٹمنڈو لایا گیا ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے ہندوستانی سفارت خانے نے مسافروں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔
سفارتخانے نے کہا کہ اس بدقسمت حادثے میں زخمی ہونے والے 16 مسافروں کو مزید علاج کے لیے تریبھون یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال میں فضائی راستے سے کھٹمنڈو لایا گیا ہے۔
ہندوستانی سفارت خانہ نیپال زخمیوں کے علاج اور مہلوکین کی لاشوں کو جلد از جلد ہندوستان بھیجنے کے لیے مقامی حکام اور اسپتال کے عملے سے مسلسل رابطے میں ہے۔
ہندوستانی سفارت خانے نے ہنگامی امدادی نمبر قائم کیے ہیں جو 24 گھنٹے کام کریں گے۔
+977-9851107021
+977-9851316807
+977-9749833292